22 جولائی، 2017، 5:28 PM

قطر کے خلاف معاندانہ اقدام پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ

قطر کے خلاف معاندانہ اقدام پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ

قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے قطر کے خلاف سعودی عرب، مصر، امارات اور بحرین کے معاندانہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے خلاف بھیانک سازش پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے قطر کے خلاف سعودی عرب، مصر، امارات اور بحرین کے معاندانہ اقدامات  اور سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے خلاف بھیانک سازش پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ تھی۔ قطر کے بادشاہ نے کہا کہ اکثر عربی ممالک قطر کے حمایت کررہے ہیں اور عالمی سطح پر بھی قطر کو حمایت حاصل ہے ۔ اس نے کہا کہ خطے میں جاری فتنہ کا سرغنہ سعودی عرب ہے جو اپنے سنگین جرائم اور دہشت گردوں کی حمایت کو چھپانے کے لئے قطر کو مورد الزام ٹھہرارہا ہے۔ قطر کے بادشاہ نے کہا کہ قطر نے در حقیقت سعودی عرب کے شوم منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔ کئی عرب اور اسلامی ممالک قطر کے ساتھ ہیں۔ اس نے کہا کہ قطر امیر کویت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے لیکن قطر کسی کے رعب و دبدبے میں آنے والا نہیں۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب ،مصر، بحرین اور امارات کے محاصرے کے باوجود قطر میں  زندگی معمول کے مطابق جاری ہےاور مذکورہ ممالک کی پابندیوں اور محاصرے سے قطر پر کوئی اثر نہیں پڑا ہےاور نہ پڑے گا۔

News ID 1874037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha